چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت گرانے کا اعلان

 
0
204

اسلام آباد 10 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت گرانے کا اعلان۔ کہتے ہیں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا پارلیمان میں عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے تو مجبورا سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ عوامی نے ساتھ دیا تو حکومت کے دن ختم ہو چکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں تاریخی جلسہ کرنے کا بھی دعویٰ کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد پارلیمان کے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور ہم موجودہ نظام کے خلاف نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بھی الزامات لگے ہیں لیکن ایسے الزامات ہمارے لیے نئے نہیں اور نہ ہم گھبراتے ہیں۔ پیپلز پارٹی غیرجمہوری قوتوں کے خلاف کھڑی ہے اور ہم نے صرف قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ ہر محاذ پر ہمارا ساتھ دیا ہے اور وہ آگے بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پیپلز پارٹی نے آئین اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے تحاریک چلائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومتی انتقام کے خلاف آج بھی جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر قائد حزب اختلاف کو پارلیمان میں بولنے کی اجازت نہیں ہوگی تو ہمیں مجبورا نکلنا ہو گا۔