عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کی بے نظیر پٹرول کارڈ کی تیاری شروع

 
0
204

اسلام آباد 27 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بے نظیر پٹرول کارڈ پر رعایتی نرخ پر پٹرول دینے کی تجویز ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، محکمہ ایکسائز اور نادرا کے ڈیٹا سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا کے زریعے انکم سپورٹ پروگرام کے اہل افراد کے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔

پٹرول پر سبسڈی کو محدود کرنے کے لیے تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے پہلے بے نظیر پٹرول کارڈ کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے گا۔