عمران نیازی ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این آر او چاہتے ہیں، پرویز ملک

 
0
345

لیگی قیادت کیخلاف کچھ ثابت نہ ہو سکا ،شرمندگی کے علاوہ حکمرانوں کے پا س کچھ نہیں‘ خواجہ عمران نذیر کی گفتگو

لاہور جنوری 16 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران صاحب ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این آر او چاہتے ہیں، عمران نیازی اپوزیشن آپ کو علیمہ باجی اور’فارن فنڈنگ‘میں این آر او نہیں دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپوزیشن آپ کی نااہلی پر خاموش نہیں رہے گی۔لیگی قیادت کے خلاف حکمران کچھ ثابت نہیں کر سکے اور عدالت انہیں بے گناہ قراردے چکی ،اب حکمران کہاں کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قتدار میں شامل نالائقوں کے ٹولے نے ملک کو ایک مرتبہ پھر اندھیروں میں دھکیل دیا ہے جبکہ ملک کی دن رات خدمت کرنے والے اورقوم کو گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکالنے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے والوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے،ایک غریب کا کمرہ تو تجاوزات کی مدمیں لا کر گرا دیا جاتا ہے لیکن بنی گالہ کو نہیں گرایاجاتا،نہ ہی علیمہ خان اور وزراء کے خلاف کوئی جے آئی ٹی بنائی جاتی ہے،وقت آنے والا ہے ۔