سندھ حکومت گرانے سے حالات خراب ہوں گے‘ آئینی طور پر یہ ممکن نہیں کہ کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی کو چھوڑ کر دوسری کو سپورٹ کرے، رانا ثناء اللہ

 
0
315

اسلام آباد جنوری 16 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گرانے سے حالات خراب ہوں گے‘ آئینی طور پر یہ ممکن نہیں کہ کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی کو چھوڑ کر دوسری کو سپورٹ کرے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر یہ ممکن نہیں کہ کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹی کو سپورٹ کرے ۔اس وقت حکمران جماعت سندھ میں جوڑ توڑ میں مصروف ہے، اگر حکمران جماعت نے سندھ کی حکومت گرائی تو حالات خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں خود حکومت کے پاس ممبران کی تعداد 156ہے جبکہ اپوزیشن کی دو بڑی پارٹیوں کے ممبران کی تعداد 156 ہے۔ چند ووٹ سے حکومت کھڑی ہے۔ اتحادی جماعتیں ناراض ہیں جبکہ بی این پی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکی ہے، صرف اعلان باقی ہے۔ حکومت معاملات کو سنبھالے خراب نہ کرے۔