الفارابی اسلامک اسکول اینڈ کالجز میں اسلامی اصولوں کے عین مطابق تعلیم دی جاتی ہے،افتخار علی حیدر

 
0
176

اسلام آباد 31 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے بہترین اور تعلیمی حوالے سے شاندار اسکول الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات 2022کاانعقاد کیا گیا چیئرمین الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز افتخار علی حیدر نے مزید کہا کے بچوں کی جسمانی صحت برقرار رکھنے کے لیئے ہمارے ادارے میں ورزشیں کروائی جاتی ہیں انھوں نے مزید کہا کے ہم نے اپنے اسٹوڈنٹس سے وعدہ کیا تھا 2018,2019 میں کے اگر اسٹوڈنٹس کو نوے فیصد سے زائد نمبرز لینے پر اور اعلیٰ شاندار کارکردگی پر لیپ ٹاپس دیئے گٸے اور چار عمرہ شریف کے ٹکٹس دیئے گے افتخار علی حیدر نے کہا کے تقریب کے منتظم شاہد عباس حیدری سمیت دیگر جملہ منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں شاہد عباس حیدری نے ایمان داری دیانت داری سے رات دن سخت محنت کر کے شاندار انتظامات کیئے ہیں تفصیلات کے مطابق عمرے کے ٹکٹس کی قرعہ اندازی میں الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز اسلام آباد کے ایک اسٹوڈنٹ کے والد بنام محمد صغیر ، فضل الرحمان ( لیب اٹینڈنٹ ) ، مس ریحانہ حنیف (ٹیچر) ، رشیدہ احسان ( ٹیچر) ان خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹس شرکائے تقریب کی موجودگی میں دیئے گئے
الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز کی سالانہ تقریب میں چار پوزیشن ہولڈرز ہونہار اسٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپس بھی دیئے گئے جن میں حمیرہ نائید ، قرآۃ العین ، سیدہ نایاب فاطمہ اور راشدہ بی بی شامل ہیں
مزید تفصیلات کے مطابق الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز کی پچیس برانچز ہیں ہیلتھ کا ادارہ بھی الفارابی اسلامک اسکولز کا بنا ہوا ہے جہاں طلباء و طالبات کو بی فارمیسی اور میڈیکل سے متعلق ڈپلومے کم فیس میں بہترین طریقے سے کروائے جاتے ہیں
تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا