والد کے ساتھ جھگڑا، 19سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

 
0
436

اسلام آباد،18 اپریل (ٹی این ایس ): 19سالہ مسیحی نوجوان کی پنکھے سے لٹک کر مبینہ خود کشی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکے کی شناخت آلہیان مسیح عرف مائیکل ولد حبیب مسیح کے نام سے ہوئی، ، 19سالہ نوجوان سیکٹر ای الیون کے ایک گھر میں ملازمت کرتا تھا، نوجوان نے ای الیون میں اپنے مالک مکان کے گھر ہی میں پھندا لگاکر خودکشی کی، پولیس کے مطابق نوجوان کی رہائش گاہ ضیا ء مسجد کے قریب کچی آبادی میں ہے ،پولیس کو ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان کا اپنے والد حبیب مسیح سے پیسوں کے حوالے سے جھگڑا ہوا تھا ، نوجوان کے باپ حبیب مسیح کو کراچی اسٹیل ملزسے نوکری چھڑنے پر 60ہزار روپے ملے تھے ، نوجوان نے والد سے 20ہزار روپے بہن کے داخلے کےلیے مانگےتو باپ نے انکار کر دیا تھا ۔پولیس حکام کے مطابق مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے نوجوان کا پوسٹمارٹم کرا لیا گیا، خود کشی یا موت کی وجہ تفتیش کے بعد سامنے آئے گی، بظاہرخود کشی کا واقعہ ہے بہر حال تحقیقات جاری ہیں