چوہدری شجاعت نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی معافی قبول کر لی فوادچودھری کواپنی غلطی کااحساس ہوگیا،معذرت کرلی ہے، بات کو طول دینے کا نقصان ہوگا۔چوہدری شجاعت

 
0
439

اسلام آباد جنوری 16 (ٹی این ایس): چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اطلاعات و نشریات کی معافی قبول کرلی۔انکا کہنا تھا کہ فوادچودھری کواپنی غلطی کااحساس ہوگیا،معذرت کرلی ہے، بات کو طول دینے کا فائدہ مخالفین کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کی جانب سے اپوزیشن اجلاس میں شرکت کے بعد حکومت کو دوسرا بڑا دھچکا مسلم لیگ ق کی جانب سے ملا ہے۔

فواد چوہدری کی جانب سے مسلم لیگ ق میں فاورڈ بلاک کا بیان دینے پر مسلم لیگ ق نے حکومتی اتحادد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی تھی۔

مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری کابیان یقیناًحکومتی اتحادکوختم کردےگا۔عمران خان اورپی ٹی آئی قیادت کووزراءکی تربیت کرنی چاہیے۔وزیراعظم کوچاہیےکہ فوادچوہدری کونظم وضبط سکھائیں ۔اس کے بعد فواد چوہدری نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے غلطی سے مسلم لیگ ق کا نام لے لیا ۔فواد چوہدری کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک بحرانوں سے گزر رہا ہے،۔ذاتیات پر حملوں کےبجائے ہوش کے ناخن لیے جائیں۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اتحاد ملکی مفاد اور بحرانوں کے حل کیلیے کیا ہے۔بات کو طول دینے کا فائدہ صرف مخالفین کو ہو گا۔