ایف بی آر کی ٹیم کاخلیفہ بیکری پر چھاپہ ،تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

 
0
369

لاہور جنوری 16 (ٹی این ایس): فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی ٹیم نے اندرون شہر میں چھاپہ مار کر معروف بیکری کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ایف بی آر کی ٹیم کی جانب سے خلیفہ بیکری پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ۔ ایف بی آر حکام کے مطابق خلیفہ بیکری سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں جبکہ اس کی ماہانہ سیل 50سے 60لاکھ روپے ہے۔خلیفہ بیکری انتظامیہ 80لاکھ روپے سالانہ کے حساب سے انکم ٹیکس جمع کرا رہے تھے۔ایف بی آر کے مطابق خلیفہ بیکری کے تمام ریکارڈ کی چھان بین کرنے کے بعد ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔