عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن معطل رہے گی ٗالیکشن کمیشن کا فیصلہ

 
0
415

اسلام آباد مارچ 8(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی درخواست مسترد کردی۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے پارٹی کی رجسٹریشن معطل رکھی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گزار جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی چیئرمین شپ پر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، سول عدالت کے فیصلے کے بعد رجسٹریشن بحالی کا معاملہ سنا جائے گا۔