اسلام آباد اگست17(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا دن ہے ،سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے بڑا دن ہے،ملک کی عدالت عظمیٰ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا۔
ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کوشش کامیاب ہو گئی ۔