عمران خان پہلے راﺅنڈ میں ہی وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

 
0
401

اسلام آباد اگست17(ٹی این ایس)آج پاکستان کے وزیر اعظم کےلئے انتخاب ہونے جارہا ہے، جس کےلئے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سربراہ عمران خان جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے اپنے صدر شہباز شریف کو نامزد کیا ہے۔

وزیر اعظم کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما اور ترجمان فواد چوہدری نے اس حوالے سے ایک دعویٰ کر دیا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کےلئے میدان صاف ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 180 سے زائد ووٹ کے ساتھ پہلے راﺅنڈ میں ہی عمران خان وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے۔

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن امیدوار شہباز شریف کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے، جماعت اسلامی نے بھی پیپلز پارٹی کی طرح کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے، البتہ اپوزیشن کا اتحاد بچانے کےلئے مولانا فضل الرحمان کی کوششیں جاری ہیں، جنہوں نے اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی آصف علی زرداری سے ملاقات میں قائد ایوان کے انتخاب سے لاتعلق رہنے کے پیپلز پارٹی کے فیصلے پر بات چیت کی گئی۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم منتخب ہونے کی آخری سیڑھی پر ہیں جو آج وزارت عظمیٰ کا آغازکریں گے۔