دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس برگر لینے کے لیے قطار میں کھڑے ہو گئے

 
0
18898

امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے کے باوجود بل گیٹس کی سادگی کو خوب پذیرائی ملی

امریکہ جنوری 17 (ٹی این ایس): امریکی شہر سیٹل میں دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر قطار میں کھڑے دیکھ کر آس پاس موجود حیران ہو گئے۔بل گیٹس کی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر بغیر کسی پروٹوکول کے نہایت سادگی سے قطار میں کھڑے ہونے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جسے خوب پذیرائی ملی۔ اس تصویر میں بل گیٹس کو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا ہوا دیکھا گیا اور جب ریسٹورنٹ کے ملازم نے انہیں دیکھا تو انہوں نے انتہائی اطمینان سے کہا کہ مجھے ایک ڈیلکس اور ساتھ فرائز چاہئیں۔اس تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک صارف مائیک گیلوس کی جانب سے شئیر کیا گیا۔ مائیک نے کہاکہ بل گیٹس نے ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہو کر یاک آدمی کی طرح ہی برگر ، فرائز اور کوک کا آرڈر دیا۔ دنیا کے اصل امیر لوگ ایسا ہی رویہ اپناتے ہیں اور ایک عام آدمی کی طرح سادگی میں رہتے ہیں۔

When you're worth about $100,000,000,000, run the largest charity in the history of the world and stand in line for a…

Posted by Mike Galos on 2019 m. sausio 15 d., antradienis

 سوشل میڈیا پر بل گیٹس کی اس تصویر پر کئی طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ بل گیٹس کا اتنا امیر ہو کر بھی اتنی سادگی سے قطار میں لگ جانا اور اپنی باری کا انتظار کرنا بلا شُبہ حیران کُن ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور مارک زکربرگ کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے افراد کی سادگی ہی ان کی اصل پہچان ہے۔ ان کو کبھی کسی برانڈڈ کپڑوں میں نہیں دیکھا گیا نہ ہی انہیں اپنی پوزیشن کا فائدہ اُٹھاتے اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو پروٹوکول اورسکیورٹی سے پریشان کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، اور شاید یہی سادگی اور یہی مزاج ان کی کامیابیوں کا راز ہے۔