اسکول میں سختی کرنے پر کچھ اساتذہ نے پروپگنڈا کیا ہے تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی کمپرومائیز نہیں کروں گا کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آنے والا اسکول میں ریگولر 500 شاگرد آتے ہیں، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول تنگوانی

 
0
669

تنگوانی جنوری 17 (ٹی این ایس): تنگوانی ۔ اسکول میں سختی کرنے پر کچھ اساتذہ نے پروپگنڈا کیا ہے تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی کمپرومائیز نہیں کروں گا کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آنے والا اسکول میں ریگولر 500 شاگرد پہنچتے ۔ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول تنگوانی کے پرنسپل جہانگیر خان بنگلانی کی میڈیا سے بات چیت ۔ تنگوانی گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول تنگوانی کے پرنسپال استاد جہانگیرخان بنگلانی نے کھا ہے کہ ۔ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول کوبدنام کرنے کیلئے غلط پروپیگنڈا کیا گیا ہے ۔ میڈیا پر جو فوٹیج دیے گئے اس فوٹیج میں وہ اسکول کا گیٹ مین گیٹ نہیں ہے ۔ اس نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول تنگوانی کا مین گیٹ اسٹیشن روڈ پر ہے وہ اسکول کے پچھلی سائیڈ کا گیٹ تھا جو کہ ہمیشہ بند رہتا ہے ۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول تنگوانی کے پرنسپال نے بتایا کہ اسکول میں وزیر تعلیم سندہ اور سیکریٹری ایجوکیشن سندہ کے حکم پر شجرکاری کیا گیا ہے اس دروازے پر اکثر جانور اسکول میں آ جاتے ہیں اور درختوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ اکثر اس دروازے کو ہم جانوروں کے لیے بند کر دیتے ہیں تاکہ وہ اسکول میں داخل نہ ہو سکے ۔ اس نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے اسکول کے خلاف سازش کیا ہے اس میں کچھ اسکول کے اساتذہ ہیں جو کہ اسکول کو کامیاب ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ۔ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول تنگوانی کے پرنسپال جہانگیرخان بنگلانی نے کہا ہے کہ اسکول میں لیٹ آنے والے اساتذہ کو اور پیریڈ میں کوتاہی کرنے والے اساتذہ کو ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے ٹائیم کی پابندی کو یقینی بنانے پر اسکول کے چند اساتذہ نے میرے اور سکول کے خلاف سازش تحت غلط پروپیگنڈا کیا ہے اور میڈیا پر غلط خبریں چلائی گئی ۔ اس نے کہا کہ ہم ان میڈیا کے اداروں سے ان کی چلائی ہوئی خبروں کی جانچ کرائیں گے اسکول ٹائیم سے پہلے فوٹیج لیے گئے اور بعد میں غلط رنگ دے کر سازش کے تحت خبر چلایا گیا ۔ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول کے پرنسپل جہانگیرخان بنگلانی نے کہا ہے کہ کچھ استاتذہ چاہتے ہیں کہ ہم ڈیوٹیاں نہ کریں اور آزاد رہیں ۔ لیکن یہاں اسکول میں تمام اساتذہ کو وقت کی پابندی کے ساتھ ڈیوٹی کرنی پڑے گی ۔ چاہے میرے خلاف کچھ بھی وہ پروپیگنڈہ بے شک کریں ۔ اس نے کہا ہے کہ اسکول کا مین گیٹ ہمیشہ کھلا رہتا ہے ۔ اور کبھی مین گیٹ بند نہیں کیا گیا ۔ پچھلی گیٹ کو اس لئے بھی بند کراتے ہیں کہ اسکول میں سیکورٹی کا معاملہ بھی ہے سیکورٹی کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے ۔ جہانگیرخان بنگلانی نے مزید بتایا کہ اسکول میں کوئی بھی گروپ بندی نہیں تمام کلاس اس وغیرہ اچھے سے چل رہے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول کے استاد میان بخش ڈاہانی نے کہا ہے کہ استاد جہانگیر خان کی ایڈمنسٹریشن سے کچھ گوسڑو استاتذہ نا خوش ہیں ۔ استاد جہانگیر اسکول کے بہتری کے لیے کام کررہا ہے یہاں کے کچھ اسکول کے اساتذہ سکول کا کام راس نہیں آ رہا ۔ اسکول میں شجرہکاری ۔ اسکول میں اٹینڈنٹس بڑھ گیا ہے سیکورٹی رسک کی وجہ سے پچھلا گیٹ اسکول کا بند ہوتا ہے ۔