پانچ ججز نے جن کو نااہل قرار دیا وہ پارٹی سربراہ بن گئے، شیخ رشید احمد‘

 
0
515

اسلام آباد ،جنوری01(ٹی این ایس):سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانچ ججز نے جن کو نااہل قرار دیا وہ پارٹی سربراہ بن گئے‘ نواز شریف ریاض میں بیٹھے ہوئے ہیں‘ شاہ سلمان کی جانب سے ان کو ابھی تک اندر آنے کی اجازت نہیں ملی۔ پیر کو شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ججز نے جن کو نااہل قرار دیا وہ پارٹی سربراہ بن گئے۔ نواز شریف ریاض میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ شاہ سلمان کی جانب سے ان کو ابھی تک اندر آنے کی اجازت نہیں ملی۔ کوئی این آر او نہیں ہورہا وقت آگیا ہے کہ ہمیں اسمبلیوں سے استعفے دینے چاہئیں۔ ہمیں چوک چوراہوں پر آنا چاہئے۔