پیرحمیدالدین سیالوی کی ڈیڈ لائن ختم ،رانا ثناء اللہ تاحال استعفی دینے سے انکاری

 
0
285

لاہور ،جنوری01(ٹی این ایس): پیرحمیدالدین سیالوی کی رانا ثناء اللہ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے لیکن وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیرحمیدالدین سیالوی کو مشکل کشا کہا جاتا ہے مگر افسوس ہے کہ مشکل کشا میرے استعفی کے معاملے پر مشکل میں ہیں کچھ لوگ سیاست کے لئے پیر صاحب کو استعمال کر رہے ہیں ۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ میرا استعفی میرے ہاتھ میں نہیں ہے اس کا فیصلہ میری پارٹی نے کرنا ہے اور میرا استعفی لینے کے لئے لوگوں کومئی 2018ء تک انتظار کرنا پڑا کرے گا کیونکہ 2018ء میں عمران خان بھی سیاست سے فارغ ہو جائینگے اور پھر بچوں کو کہانیاں سنایا کریں گے۔

انہوں نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ صرف نواز شریف ہی مسلم امہ کے رہنماء ہیں اور وہ مسلم امہ کے اتحاد کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تمام مسلم ممالک کو مسلم امہ کو نواز شریف کے کردار پر فخر ہے اور ہم سے کوئی پہلی دفعہ استعفی نہیں مانگا جا رہا پچھلے چار سال سے یہی کام ہو رہا ہے ۔ باقر نجفی کی رپورٹ میں کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا غریب لوگوں کی لاشوں پر سیاست نہ کی جائے ۔یاد رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی نے رانا ثناء اللہ کو31دسمبرتک استعفی دینے کا وقت دیا تھا جو ان کی دی ہوئی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے۔