معروف اداکار گلاب چانڈیو انتقال کر گئے اداکار گلاب چانڈیو نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور 2014ء میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بنے تھے

 
0
481

کراچی جنوری 18 (ٹی این ایس): معروف اداکار گلاب چانڈیو انتقال کر گئے۔ گلاب گلاب چانڈیو کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کی تدفین ان کے آبائی شہر نوابشاہ میں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی ویژن پر اردو اور سندھی ڈراموں  کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے ملک کے نامور اداکار گلاب چانڈیو نے تین سو سے زائد اردو سندھی، ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔اداکار گلاب چانڈیو نے پی ٹی وی کے کراچی سینٹر سے نشر ہونے والے ڈراموں سے شہرت حاصل کی تھی وہ عام طور پر ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے میں ماہر تھے۔اور اپنے مکالمات کی ادائیگی کی وجہ سے بھی معروف تھے۔اداکار گلاب چانڈیو نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور  2014ء میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے تھے۔گلاب چانڈیو کی آخری فلم باکسر شاہ حسین کی زندگی پر بننے والی بائیوپک فلم ‘شاہ’ تھی۔واضح رہے  گلاب چانڈیو کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کی تدفین ان کے آبائی شہر نوابشاہ میں کی جائے گی