پاکستان میں اب چین کی طرز کا کڑا احتساب ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

 
0
357

چین پاکستان کو بنا کسی معاوضے کے انسداد بدعنوانی کی تربیت فراہم کرے گا، پاکستانی افسران کو 11 مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بدعنوانی پر قابو پرنے کی تربیت دی جائے گی
اسلام آباد جولائی 06 (ٹی این ایس): پاکستان میں اب چین کی طرز کا کڑا احتساب ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، چین پاکستان کے بنا کسی معاوضے کے انسداد بدعنوانی کی تربیت فراہم کرے گا، پاکستانی افسران کو 11 مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بدعنوانی پر قابو پرنے کی تربیت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ چین اب پاکستان کو بھی بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے تربیت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں چین کے طرز کا کڑا احتساب کرنے کے خواہاں ہیں، اسی لیے چین پاکستان کو بنا کسی معاوضے کے انسداد بدعنوانی کیلئے تربیت فراہم کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستانی افسران کو 11 مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بدعنوانی پر قابو پرنے کی تربیت دی جائے گی۔
معاہدے کے تحت چین رواں برس ہی پاکستانی افسران کی تربیت کا عمل شروع کر دے گا۔ پاکستان افسران چین جا کر انسداد بدعنوانی کی تربیت حاصل کریں گے۔ معاہدے کے تحت پاکستانی افسران کو 2 مرحلوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کرنے والے افسران کو ترجیت فراہم کی جائے گی۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبائی حکومتوں کے ماتحت کام کرنے والے افسران کو تربیت دلوائی جائے گی۔
گریڈ 17 سے 20 کے افسران تربیت حاصل کریں گے۔ انسداد بدعنوانی کی تربیت کا یہ عمل رواں برس اگست کے ماہ سے لے کر ستمر کے ماہ تک جاری رہے گا۔ افسران کو تربیتی عمل کے دوران جدید ٹیکس نظام، سیف سٹی نظام اور انسداد غربت کیلئے بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس معاہدے کو تاریخی قرار دے کر بتایا جا رہا ہے کہ اس تربیتی عمل سے پاکستانی سرکاری افسران کی کارکردگی میں واضح بہتری دیکھنے کو ملے گی۔