حامد میر کے بعد خاتون صحافی کے خلاف بھی چھان بین شروع

 
0
580

سرکاری ذرائع سے خبر ملی ہے کہ میرے خلاف بھی چھان بین کی جارہی ہیں، یہ ہمارے منہ بند کرنا چاہتے ہیں: عصمہ شیرازی
اسلام آباد جولائی 06 (ٹی این ایس): حامد میر کے بعد خاتون صحافی عصمہ شیرازی کے بعد خاتون صحافی کے خلاف بھی چھان بین شروع ہو گئی ہیں۔ خاتون صحافی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہیں سرکاری ذرائع سے خبر ملی ہے کہ ان کے خلاف بھی چھان بین کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں مختلف ذرائع سے ایک ہی خبر معلوم ہوئی ہے۔ عصمہ شیرازی نے مزید کہا کہ اس چھان بین کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہم منہ بند کر لیں۔
عصمہ شیرازی نے مزید کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر بتایا جا رہا ہے کہ اگلا نمبر ان کا ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے کچھ صحافیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے جس میں ان صحافیوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے حامد میر کے والے سے بھی خبریں آرہی تھیں کہ ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں اور انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں بھی کہا تھا کہ مجھ سے کسی نے پوچھا کہ سوشل میڈیا پر آپ سمیت دیگر کچھ صحافیوں کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ ملک دشمن صحافی ہیں ان کو گرفتار کر لیا جائے۔ اس پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟ میں نے اپنا مؤقف تو دے دیا اور سوچا پتہ نہیں ٹی وی چینل میرا یہ مؤقف پیش کر سکے یا نہیں لہٰذا میں نے سوچا کہ براہ راست سب سے بات کی جائے۔
پاکستانی عوام حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہوتی جس کا سب سے بڑا ثبوت میں ہوں، پوری کوشش کی گئی کہ میں ملک سے باہر چلا جاؤں، ملک سے بھاگ جاؤں۔ میں اپنے ساتھ کھڑے صحافیوں کو حوصلہ دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ کچھ لوگ آنے والے دنوں میں ہم پر بھی جھوٹے مقدمات بنائیں گے ، اس سے پہلے کہ ہمیں بھی ناکے پر روک کر ہماریگاڑی میں بھی منشیات رکھی جائیں۔
ہمیں ان کے خلاف کارروائی ضرور کرنی چاہئیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔وہ تمام لوگ جو میرے سمیت کچھ صحافیوں کی گرفتاریوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، اُن سے کہوں گا کہ کم از کم آپ پہلے ہمارے خلاف کوئی مقدمہ درج کر لیں۔کوئی ثبوت لے آئیں، ویسے تو آپ ہمیں ثبوت کے بغیر بھی گرفتار کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کے پاس طاقت ہے بندوق آپ کے ہاتھ میں ہے۔