افغان مفاہمتی عمل: مذاکرات کا آئندہ دور اسلام آباد میں ہونے کا امکان

 
0
335

پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی جائے گی،مذاکرات کیلئے تاریخوں کا تعین آج یا کل متوقع ہے،ایک درجن سے زائد طالبان کا وفد اسلام آباد آئے، سعودی عرب اور قطر کا ایک ساتھ مذاکرات میں شامل ہونا بڑی پیشرفت قرار

اسلام آباد جنوری 18 (ٹی این ایس): افغان مفاہمتی عمل کے تحت طالبان کے ساتھ مذاکرات کاآئندہ دور اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے،پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی جائے گی،مذاکرات کیلئے تاریخوں کا تعین آج یا کل متوقع ہے،ایک درجن سے زائد طالبان کا وفد اسلام آباد آئے، سعودی عرب اور قطر کا ایک ساتھ مذاکرات میں شامل ہونا بڑی پیشرفت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کے تحت طالبان کے ساتھ مذاکرات کاآئندہ دور اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔ افغانی سفیر زلمے خیل زاد نے پاکستانی حکام کوآگاہ کیا ہے کہ طالبان کی پاکستان میںآ ئندہ مذاکرات کی خواہش ہے۔طالبان کی اسلام آباد میں مذاکرات کی خواہش افغان سفیر زلمے خلیل زاد نے پیش کی۔افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ اکیلے مذاکرات سے انکار کردیا۔طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ابوظہبی طرز پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی جائے گی۔ایک درجن سے زائد طالبان رہنماء اسلام آباد آئیں گے۔ذرائع کے مطابق طالبان کے ساتھ مذاکرات میں قطر کو بھی شامل کیا جائے گا۔مذاکرات میں پاکستان، امریکا، قطر اور سعودی عرب کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔تاہم سعودی عرب اور قطر کا ایک ساتھ مذاکرات میں شامل ہونا بڑی پیشرفت ہے۔بتایا گیا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے تاریخ کا تعین کیا جارہا ہے۔ مذاکرات کی تاریخ کا تعین آج یا کل ہوجائے گا۔