اللہ کے سوا کسی کا باپ بھی ڈیم کی تعمیرنہیں روک سکتا، فیصل واوڈا

 
0
355

مہمند ڈیم ہرحال میں بنے گا، کسی میں دم نہیں کہ کوئی ڈیم بننے سے روک سکے، ایسی بات دشمن ہی کرسکتا ہے، شہبازشریف نے بہت سی باتیں کی ہیں اس کا جواب پیر کوایوان میں دوں گا۔ وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کی میڈیا سے گفتگو

کراچی جنوری 18 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے خبردار کیا ہے کہ اللہ کے سواکسی کا باپ بھی ڈیم کی تعمیر نہیں روک سکتا، مہمند ڈیم ہرحال میں بنے گا ، کسی میں دم نہیں کہ کوئی ڈیم کی تعمیر روک سکے، ڈیموں کی تعمیرروکنے کی بات دشمن ہی کرسکتا ہے،شہبازشریف نے بہت سی باتیں کی ہیں اس کا جواب پیر کوایوان میں دوں گا۔ وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 58 فیصد پانی چوری ہورہا ہے۔پانی چوری میں کون ملوث ہے ان تمام کیخلاف ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے۔ چاروں صوبوں میں ٹیلی میٹرزلگائیں گے۔اربوں روپے کے ٹیلی میٹرزتباہ کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہمارے ووٹرز کی املاک گرائی جارہی ہیں۔ تجاوزات کے نام پر قانونی تعمیرات بھی گرائی جارہی ہیں۔ ہم نے تجاوزات کیخلاف کوئی حکم نہیں دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تعاون کا کہا ہے ۔میں ان کا مشکور ہوں۔امید ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی انا پیچھے کردی ہے۔ مخالف سیاسی جماعتوں کے کام سب سے پہلے کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ حکومت ہٹانے کی کسی نے کوئی بات نہیں کی ہے۔سندھ حکومت نہ گرا رہے ہیں اور نہ ہی گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق کچھ بھی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی آفس پر چھاپہ مارا ایک بھی بندہ وہاں موجود نہیں تھا، ڈیوٹی پر نہ آنے والوں کوخبردار کرنا چاہتا ہوں کہ احتیاط کریں۔وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ کے علاوہ کسی کا باپ بھی ڈیم کی تعمیر نہیں روک سکتا۔مہمند ڈیم ہرحال میں بنے گا ، کسی میں دم نہیں کہ کوئی ڈیم کی تعمیر روک سکے۔ مہمند ڈیم یا دوسرے ڈیموں کی تعمیرروکنے کی بات ایک دشمن ہی کرسکتا ہے۔شہبازشریف نے بہت سی باتیں کی ہیں اس کا جواب پیر کوایوان میں دوں گا۔