کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کاروائی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک اشتہاری ملزم سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا، بھاری تعداداسلحہ، نقدی اور 3 گاڑیاں برآمد، پولیس ذرائع

 
0
403

کراچی جنوری  18 (ٹی این ایس):  پی ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ شوکت علی کتھیان کہ حکم پر کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کاروائیوں میں ایک اشتہاری ملزم سمیت  سولہ ملزمان کو گرفتار  کر لیا ہے ان ملز مان کے قبضے سے 02 رائفل ایم پی 5  بمعہ 04 راؤنڈ 02 رائفل 12 بور بمعہ 04 راؤنڈ 04 پسٹل 30 بور بمع 09 راؤنڈ640 گرام چرس04 بوتل وائن برآمد کر لیا ہے۔

چوری شدہ 5000 روپے کیش جبکہ 03 گاڑیوں کو قبضہ میں لیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب تھانہ اقبال مارکیٹ کے ایس ایچ او عدیل احمد کی بروقت کارروائی پر لوٹ مار میں مصروف دو ملزمان(1) شفیق ولداسلم  (2)ضمیر ولد امیر علی کو مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے  لوٹا گیا سامان دو موبائل فونز اور 30 بور پستول برآمد کر لیا ۔ جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی کاشف پولیس پر مبینہ فائرنگ کرتے ہوئے تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ مقدمہ درج  کرکے مفرور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ نے اپنے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی تھی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے جس پر ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔