تھانہ کھلابٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا

 
0
88

ملزم اپنے سسر کو قتل کرنے اور بیوی کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد تھا
انوسٹی گیشن سٹاف نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ II کی عدالت میں پیش کرکے 2 روز ریمانڈ حاصل کرلیا.

ہری پور 03 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈوئیاں آبی میں سسر کو قتل کرنے اور بیوی کو زخمی کرنے کا واقع رونما ہوا. جس پر مدعیہ کی رپورٹ اس کے شوہر عبدالخالد ولد عبدالخلیل الرحمان سکنہ ڈوئیاں آبی کے خلاف زیر دفعہ 302/324 کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا.
واقع ہذا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمٰن کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل صدر ابرار خان، ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ عبدالغفور خان اور دیگر تفتیشی سٹاف کو نامزد ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے. ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیوں نے مختلف جگہ پر کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ہی ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے 24 گھنٹوں کے اندر کاروائی کے دوران نامزد ملزم عبدالخالد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن سٹاف کے حوالے کیا. تفتیشی سٹاف نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ II کی عدالت میں پیش کرکے 2 روز ریمانڈ حاصل کرلیا. مقدمہ میں ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.