مانکرائے چہلم امام حسینؓ کا جلوس بخیریت اختتام پذیر ہوگیا۔

 
0
91

ہری پور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات۔
ایڈیشنل ایس ہری پور کا جلوس کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ جلوس کے تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کی.

ہری پور 03 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): چہلم امام حسینؓ کو جلوس عابد حسین شاہ کے گھر سے شروع ہوکر امام بارگاہ سے ہوتا ہوا تکیہ غلام حبیب پر اختتام پذیر ہوا. ہری پور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے. جلوس کے شروع ہونے سے قبل تمام روٹس کو بی ڈی ایس یونٹ اور سنیفر ڈاگ کے ذریعے مکمل چیک کیا گیا۔ جلوس کی اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز سنائپرز اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا۔ جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی چیکنگ کے لئے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گے۔ ڈی ایس پی صدر ابرار خان، ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد خان اور ایس ایچ او تھانہ بیڑ رازق خان کے علاوہ ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ اور بی ڈی یو سکواڈ بھی جلوس کے ہمراہ موجود تھے.

ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز اعوان نے چہلم امام حسین جلوس کے سیکورٹی انتظامات اور روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور جلوس کے سیکورٹی انتظامات کی برائے راست نگرانی کی. بعدازاں ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور جلوس کے پرامن اختتام پر تمام پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی.