شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں اہم کامیابی پولیس اسٹیشن سہالہ نے 66 بوتل قیمتی شراب برآمد کر کہ ملزم کو گرفتار کر لیا

 
0
570

اسلام آباد جنوری 20 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی آ گئی سہالہ پولیس نے اے ایس پی سہالہ محمد عیسی کی نگرانی میں جی ٹی روڈ پر خصوصی چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی سے ملزم محمد اشتیاق کو گرفتار کرتے ہوئے 66 بوتل اعلی کوالٹی کی امپورٹڈ شراب برآمد کر لی ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کو تعریفی کلمات سے نوازتے ہوئے کریک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں یاد رہے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے دارلحکومت میں بڑے پیمانے پر منشیات کے استعمال کا انکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے جس پر وفاقی پولیس نے منشیات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے