پولیس ملازمین کے خلاف شکایات آئی جی اسلام آباد نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے

 
0
956

اسلام آباد جنوری 21 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد نے پولیس اصلاحات پر تیزی سے عملدار شروع کر دیا ہے وفاقی پولیس کو ماڈل پولیس بنانے کیلئے آئی جی اسلام آباد نے پولیس ملازمین کے خلاف شکایات پر تحقیقات کے بعد الزامات ثابت ہونے پر فوری سزاوں کا نظام بھی وضع کر دیا ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد نے تمام متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران و اہلکار عوام دوست رویہ اپنائیں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں دوسری جانب انھوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کیلئے آئی جی اسلام آباد کے شکایت سیل اور مخصوص نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں یاد رہے آئی جی اسلام آباد نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں طویل عرصے سے تعینات پولیس ملازمین کے خلاف شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے تھے۔

ترجمان آئی جی اسلام آباد نے تبادلوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی پولیس کو مثالی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں پولیس افسران کے دفاتر میں طویل عرصے سے تعینات سٹاف کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے تمام پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز سے محررران اور طویل مدت سے تعینات ملازمین کو تبدیل کر دیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں پولیس سروس رولز اور کارکردگی کی بنیاد پر اہلکاران اور افسران کی پروموشن کا سلسلہ بھی جاری ہے