بے شک قانون میں ترمیم صرف ایک شخص کے لئے کی گئی کیونکہ لیڈر ایک ہی ہوتا ہے، وزیر اعلی پنجاب

 
0
436

اسلام آباد اکتوبر 3(ٹی این ایس) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بے شک قانون میں ترمیم صرف ایک شخص کے لئے کی گئی کیونکہ لیڈر ایک ہی ہوتا ہے مخالفین تنقید کرنے والے اس وقت کہاں تھے جب 12 اکتوبر کو ایک ڈکٹیٹر نے مارشل لاء لگایا تھا تمام قانون توڑے تھے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف سے آپ سے درخواست ہے گاڑی اور عہدے کے لالچی لوگوں کے غلط مشوروں پر عمل کرنے کی بجائے سینئر لوگوں سے مشاورت کریں

۔ منگل کے روز مسلم لیگ کے مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب 12 اکتوبر 1999 کو شب خون مارا گیا تو اس وقت کوئی مخالفین نہیں بولا آج وہ تنقید کر رہے ہین کہ ایک شخص کے لئے آئین میں ترمیم کی گئی ۔ نواز شریف کو چاروں صوبوں کے عوام نے منتخب کیا ہے ۔ اعتراض کس بات کا ہے ۔ شہباز شریف نے مخالفین پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کچھ لوگ کلف لگے کپڑے پہن کر ٹی وی پر بیٹھ کر بھاشن دیتے ہیں وہ بے شرمی سے منہ چھپا رہے ہیں اربوں روپے عوام کے لوٹنے کے بعد باہر ملکوں میں بیٹھے ہوئے ہیں میں بلاخوف و خطر کہہ سکتا ہوں شفافیت نے نوازشریف کے گزشتہ ادوار کو مات کیا ہے ۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ بتائے کہ پانچ سال میں کے پی کے میں کیا کام کیا کتنی بجلی پیدا کی ۔ پنجاب مین ڈینگی آیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ڈینگی برادران ہیں جب پشاور میں ڈینگی آیا تو خان صاحب نتھیا گلی پہنچ گئے اور وہ بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہے ۔ عمران خان نے مجھ پر 36 ارب روپے کا الزام لگایا اس کے بعد 10 ارب رو پے رشوت کا الزام لگایا لیکن آج وہ بھاگ رہے ہین میں ان کے پیچھے پیچھے بھاگ رہا ہوں لیکن جواب نہیں دیتے۔ شہباز شریف نے بجلی کے منصوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج سستی ترین بجلی مہیا کر رہا ہے آج ملک سے اندھیر ختم ہو چکے ہیں آخر میں شہباز شریف نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے وزارت اور گاڑی کے ذریعے غلط مشورے دیئے گاڑیوں اور عہدوں کے لالچ میں آنے والوں نے غلط مشورہ دے کر پارٹی کو کمزور کیا ۔ شہباز شریف نے درخواست کرتے ہوئے نواز شریف کو کہا کہ آپ آج کے بعد ہر فیصلہ اس پارٹی میں آئے ہوئے سینئر رہنماؤں سے مشورہ کر کے فیصلہ کریں گے۔