چیف کمشنر اسلام آباد نے قبضہ مافیا کی حصلہ شکنی کیلئے احسن اقدام اٹھا لئے طویل عرصے سے ایک ہی جگہ تعینات تمام پٹواریوں کا تبادلہ کر دیا گیا،کاشت کیلئے زرعی زمین کے ٹھیکوں پر عارضی پاپندی سمیت زمین کی ہیت کی تبدیلی کو وفاقی ترقیاتی ادارے کی اجازت سے مشروط کر دیا

 
0
505

اسلام آباد جنوری 21 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت میں انتظامی عہدوں پر شفاف تعیناتیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے چیف کمشنر اسلام آباد نے قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے اہم قدم اٹھا لیا اور گزشتہ دس سال سے ایک ہی موضع میں تعینات 12 پٹواریوں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے جس کا باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے چیف کمشنر نے وفاقی دارالحکومت کے زون 3 میں زرعی زمین کو ہاؤسنگ اسکیم میں تبدیل کرانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کی حدود میں کسی بھی زرعی زمین کی ہیت تبدیلی کا اختیار وفاقی ترقیاتی ادارے کو دے دیا ہے چیف کمشنر نے شہر اقتدار میں سرکاری زمینوں پر قابضین کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے شہریوں کو کمپیوٹراز ریوینو سینٹرز سے رہنمائی لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی شکایات کیلئے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کے پاس شکایات کا اندراج کروایا جا سکتا ہے جہاں شکایات پر فوری کاروائی کیلئے خصوصی اقدامات کیئے گئے ہیں