حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف کیس میں فریق بننے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

 
0
346

لاہور جنوری 21 (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیخلاف دائر درخواست میں فریق بننے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس فرخ عرفان خان نے سرفراز حسین ایڈووکیٹ کی فریق بننے کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز نے نام ای سی ایل ڈالنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا مفاد عامہ کا معاملہ ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مفاد عامہ کے کیس میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔جس پر فاضل عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔