اسلام آباد جنوری 21 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے جنگلات کو محفوظ بنانے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا اس سلسلے میں چیف کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ڈسٹرکٹ ریوینو آفیسر سمیت پنجاب فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی ضلعی انتظامیہ نے چیف کمشنر کو شہر کے 8 بلاکس پر پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سروے جنرل آف پاکستان کے ذریعہ مارگلہ بلاک 1 اور بلاک 6 کی نشاندہی کا عمل مکمل کرکہ 897 ایکڑ زمین پر سے ہر قسم کی تعمیرات و تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق بلاک 2 اور بلاک 4 سمیت 406 ایکڑ رقبہ پر محیط بلاک نمبر 2 کو بھی کلیئر کروا لیا گیا ہے جبکہ بلاک نمبر 1 میں کام جاری ہے رپورٹ کے مطابق تمیر کے دو بلاکس کے 211 ایکڑ رقبہ پر سے تمام تجاوزات کو ختم کر دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہاں ایک بلاک کو واہ گزار کروانے کے بعد پنجاب فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیا گیا ہے جہاں اسکی بحالی کا کا آغاز کر دیا گیا ہے چیف کمشنر اسلام آباد نے وفاقی ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کو جنگلات کا رقبہ ہر قسم کی تجاوزات اور تعمیرات سے پاک کرنے اور انکی بحالی کا عمل شروع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا رواں سال خصوصی شجر کاری مہم شروع کرنے جا رہے ہیں اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں جنگلات کی زمین کی نشاندہی کا عمل جلد از جلد مکمل کرکہ زیر قبضہ زمین پر بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا انھوں نے تمام محکموں جنگلات کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرنے کے بھی احکامات جاری کیے
