اجتماع گاہ کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی اور امن وامان کے حوالہ سے کےئے جانے والے انتظامات پر مکمل توجہ مرکوز رکھی جائے، ڈپٹی کمشنر ضلع غربی

 
0
536

کراچی جنوری 22 (ٹی این ایس): اجتماع گاہ کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی اور امن وامان کے حوالہ سے کےئے جانے والے انتظامات پر مکمل توجہ مرکوز رکھی جائے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کی یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے افسران کے اجلاس میں ہدایت ۔ڈپٹی کمشنر ضلع غربی زاہد حسین میمن نے ضلع غربی میں ہونے والے تین روزہ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام محکمہ جات ان کی کارکردگی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تبلیغی اجتماع کے حوالہ سے تمام شعبہ جات اشتراک عمل سے کام کریں اور سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادراروں سے اشتراک عمل کو مضبوط بنائیں اس عمل سے عوام کو اور خصوصا اجتماع گاہ آنے والے زائرین کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے 21جنوری سے 27جنوری تک چلائی جانے والی پولیو مہم کی کامیابی کے حوالہ سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کی اجلاس میں مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کےئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلع غربی میں موجود تمام گنجان آباد یونین کمیٹیوں میں ہر گھر میں رہنے والے ایک سال سے پانچ سال تک کے بچوں کے والدین کو اس بات پر تیار کیا جائے کہ وہ اپنے بچے کو ہر مہم میں لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں یہ پولیو ویکسین ہماری آئندہ نسل کو اس مہلک بیماری سے بچا سکتی ہے لہذا ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ اپنے بچے کو کسی بھی معذوری سے بچا نے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے اپنے بچوں کو لازمی پلوائیں اور پولیو کے قطرے پلانے کیلئے آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ غربی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ،ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ،ٹاؤن ہیلتھ آفیسر اور ایریا کوآرینیٹر اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ یونیسیف کے نمائندے بھی موجود تھے۔