وزیراعظم کے وژن اور سیاحت کےفروغ کیلئے پی آئی اے نے شمالی علاقوں کا آپریشن وسیع کردیا

 
0
121

اسلام آباد 25 مئی 2021 (ٹی این ایس): پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کی ، ترجمان نے کہا کراچی اور لاہور سے شمالی علاقہ جات کی پروازوں کی مانگ حوصلہ افزا ہے۔

وزیراعظم کے وژن اور سیاحت کےفروغ کیلئے پی آئی اے نے شمالی علاقوں کا آپریشن وسیع کردیا ، ملکی تاریخ میں پہلی باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کی گئی۔

اسکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئیں ، گلگت پر 3 پروازیں اسلام آباد سے اور ایک پرواز لاہور سے پہنچی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے تمام مسافروں سے حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرایا ، پروازیں بڑھانے کامقصد علاقے کی ترقی، اور سیاحت کافروغ ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور سے شمالی علاقہ جات کی پروازوں کی مانگ حوصلہ افزا ہے ، چند ساعتوں میں شدید گرمی سے خوشگوار موسم تک رسائی جوش و خروش کا باعث ہے، پی آئی اے نے اپنے کرائے انتہائی مناسب رکھے ہیں۔