ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا ظلم کی انتہا ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
280

مزدور یونین ہر سطح پر ڈیلی ویجز ملازمین کا کیس لڑے گی۔ اورنگزیب خان
نام نہاد سی بی اے کی نااہلی کی وجہ سے یہ ملازمین ظلم کا شکار ہوئے۔ راجہ شاکر زمان کیانی
اسلام آباد 25 مئی 2021 (ٹی این ایس): پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،سرپرست اعلیٰ حاجی صابر و دیگر مرکزی عہدیداران نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے 141ڈیلی ویجز و مسٹررول ملازمین کو انکی ملازمتوں سے فارغ کرنا ظلم کی انتہا ہے،یہ ملازمین این آئی آر سی سے لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ تک اپنے حقوق کی جنگ لڑتے رہے اور عدالتوں نے ان ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے لیکن ان 141ملازمین کو ریگولر نہ کر کے ان ملازمین اور انکے بچوں کا معاشی قتل کیا گیا،یہ تمام ملازمین نام نہاد سی بی اے کی نا اہلی کی وجہ سے ظلم کا شکار ہوئے،سی ڈی اے مزدور یونین پہلے بھی ان ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اوراب بھی ان ملازمین کو یقین دلاتی ہے کہ ہر سطح پران ملازمین کا کیس لڑے گی،سی ڈی اے مزدور یونین کے بطور سی بی اے سی ڈی اے انتظامیہ کے ساتھ معاہدے موجود ہیں جن کی روشنی میں ہزاروں ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ،مسٹررول اور اوورایج ملازمین کو بھی ریگولرکروایا گیا تھا لیکن سی ڈی اے انتظامیہ نے ظلم اور ہٹ دھرمی کی انتہا کرتے ہوئے ان ملازمین کے خلاف یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے انکو نوکریوں سے فارغ کر دیا جبکہ یہ ملازمین کئی سالوں سے اپنی سیٹوں پر خدمات سرانجام دے رہے تھے اور انہوں نے اپنی جوانیاں اور زندگی کے قیمتی سال ادارے میں تمام تر مشکلات اور پریشانیوں کے باوجود بطور ڈیلی ویجز ملازمین خدمات سرانجام دیتے ہوئے گزارے،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران سے مطالبہ کیا کہ ان تمام ملازمین کو ریگولر کیا جائے ماضی میں ایسی مثالیں موجود ہیں جس میں سی ڈی اے بورڈ کے فیصلے کے مطابق زائد عمر کے ملازمین کو ریگولر کیا گیا اس لیے خصوصی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان ملازمین کو ریگولر کیا جائے تاکہ یہ 141سے زائد خاندان فاقہ کشی سے بچ سکیں اور انکا مستقبل تاریک نہ ہو۔