دہشت گردی کی لہر؛ نیکٹا نے نیشنل کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانے کی تجویز دے دی

 
0
106

اسلام آباد: حالیہ دہشت گردی کی نئی لہر،حکومت کو نیشنل سی ٹی ڈی بنانے کی تجویز دیدی گئی۔
تجویز نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا رائے طاہر کی جانب سے حکومت کو دی گئی ہے۔

حکومت کو تجویز دی گئی کہ نیکٹا کے زیر نگرانی نیشنل سی ٹی ڈی وفاق کی سطح پر بنایا جائے۔ نیشنل اور انٹرنیشنل کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی موثر ہو سکے گی۔ وفاق میں بھی نیشنل سی ٹی ڈی کے اپنے تھانے ہوں گے۔ صوبائی سی ٹی ڈی اپنے طور پر کارروائیاں جاری رکھ سکے گی۔ نیشنل سی ٹی ڈی ملک بھر میں کارروائیاں کر سکے گی۔ ابتدائی طور پر دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نیشنل سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف ایک موثر ادارہ ہو گا۔ ادارہ موجودہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بنایا جائیگا۔