عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

 
0
146

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی۔

عمران خان کے وکیل نے اپنے مکل کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی متفرق درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے 8 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔