ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، سیاحوں، بزنس مین اورصحافیوں کونئی ویزاپالیسی سے کافی فائدہ ہو گا، فواد چودھری

 
0
455

اسلام آباد جنوری 24 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئی ویزہ پالیسی سے سیاحوں بزنس مین اورصحافیوں کونئی ویزاپالیسی سے کافی فائدہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی حکومت نے ویزہ پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالےسے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔بزنس مین اورصحافیوں کونئی ویزاپالیسی سے کافی فائدہ ہو گا جبکہ ویزا پالیسی میں تبدیلی سے سیاح پاکستان آئیں گے۔انہوں نے دیگر امور پر بات چیت کرتےہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کے بجٹ سے متعلق مثبت اقدامات کا کافی اچھا ردعمل آیا۔ایرا کو این ڈی ایم اے میں ضم کیا جارہا ہے۔میڈیاریگولیٹری اتھارٹی معاملہ صحافتی تنظیموں کےساتھ دیکھاجائےگا۔ساہیوال واقعے میں مکمل احتساب کیا جائے گا اور ساہیوال واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پولیس اصلاحات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پنجاب میں پولیس اصلاحات کا فیصلہ کیا۔پہلے مرحلے میں سو پولیس اسٹیشنز کو ماڈل پولیس اسٹیشنز بنایا جائے گا۔