پاکستان کے دروازے دنیا بھر کے سیاحوں اور سرمایہ کاروں کیلئے کھل گئے

 
0
385

195 ملکوں کیلئے آن لائن ویزا، 56 ملکوں کے شہریوں کو ویزاپاکستان آمد پر ملے گا۔ 97 ملکوں کے تاجروں اور صحافیوں کیلئے طویل مدتی ویزے،غیرملکیوں پر شمالی علاقہ جات جانے کی این اوسی کی شرط بھی ختم

اسلام آباد جنوری 25 (ٹی این ایس): پاکستان کے دروازے دنیا بھر کے سیاحوں اور سرمایہ کاروں کیلئے کھل گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کے لیے ویزہ کی شرائط میں نرمی اختیار کر لی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ویزہ پالیسی میں نرمی کیلئے مخلتف کیٹگریز بنانے کی ہدایت کی ہے۔ویزہ آن آرئیول ،ویزہ اجراء کی مدت میں کمی کی کیٹگریز بنائی جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ اور داخلہ کو کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ویزہ اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیرخارجہ، آرمی چیف، وزیرمملکت برائے داخلہ ، وزیراطلاعات اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ۔اجلاس میں ابتدائی طور پر 97ملکوں کے لیے ویزہ آسان کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے اصلاحات آسان بنانے کے لیے مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسی متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ نگار کامران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ دنیا بھر سے سیاح پاکستان آئیں اور اس سلسلے میں کوئی رکاؤٹ نہ ہو۔اس سلسلے میں عمران خان نے ایک بہت بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 195ملکوں کیلئے آن لائن ویزا جاری ہوگا۔بھارت اور اسرائیل کے علاوہ دنیا بھر کے ممالک سے لوگ پاکستان کے ویزے کے لیے آن لائن اپلائے کر سکتے ہیں۔56ملکوں کے شہریوں کو ویزاپاکستان آمد پر ملے گا۔ 97ملکوں کے تاجروں اور صحافیوں کیلئے طویل مدتی ویزے ملیں گے۔اس کے علاوہ غیرملکیوں پر شمالی علاقہ جات جانے کی این اوسی کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ پاکستان کو سیاحت کیلئے دنیا کیلئے اوپن کررہے ہیں۔ دنیا میں 50 سے زیادہ ممالک کے لیے آمدپر ویزا دینے کی سفارش کردی گئی۔ ان ممالک میں چین سمیت کئی یورپی، مشرق وسطیٰ اوروسط ایشاء شامل ہیں۔ ان ممالک کے تاجر،سیاح ،صحافی اور سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویزا اصلاحات سے متعلق تمام فیصلوں کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائےگی ۔