تحریک انصاف کے ایم این ایز ہمیں دباؤ میں لانے کیلئے سیاسی انتقام پر اتر آئے ہیں، ایم این اے نے میرے عزیز کی زمین پر ناجائز قبضہ کر لیا، قمر زمان کائرہ

 
0
1198

اسلام آباد جنوری 26 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز ہمیں دباؤ میں لانے کے لئے سیاسی انتقام پر اتر آئے،تحریک انصاف کے ایم این اے نے میرے عزیز کی زمین پر ناجائز قبضہ کر لیا ۔ہفتہ کے روز جاری ایک بیا ن میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایم این اے نے ان کے قریبی عزیز کی زمین پر ناجائز قبضہ کر لیا جو اس حوالے سے انہوں نے گجرات انتظامیہ کو شکایت کی مگر فیض الحسن شاہ نے زمین پر ناجائز قبضہ کیا میرے عزیزوں کو مجھ سے اور پیپلزپارٹی سے تعلق کی سزا دی جار ہی ہے تحریک انصاف کے ایم این اے سیاسی انتقام پر اتر آئے ہیں اور وہ دباؤ میں لانے کے لئے قبضے کر رہے ہیں۔