سی ڈی اے کا اسلام آباد شہر میں جاری بالخصوص اسلام آباد سیکٹر E-12 پارک انکلیو، جی ٹی روڈ کے اطراف اور ملپور کے علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

 
0
361

اسلام آباد مارچ 13 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے اسلام آباد شہر میں جاری بالخصوص اسلام آباد سیکٹر E-12 پارک انکلیو، جی ٹی روڈ کے اطراف اور ملپور کے علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں ادارے کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے نئے اور ترقیاتی کاموں کے کے تعطل کے شکار سیکڑوں میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔
سیکٹر E-12 میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ سیکٹر E-12 کی (نارتھ) کے جس حصے سروس روڈ کا قبضہ حاصل کر لیا گیا ہے اس کی لاگت کا تخمینہ لگایا جا چکا ہے۔ اس موقع پر سیکٹر ڈویلپمنٹ کو ہدایت دی گئی کہ سروس روڈ کے واگذار کرائے گئے حصے پر کام کو نہ صرف فوری طور پر شروع کرنے کے لیے ٹینڈرنگ کے لیے ضروری کاروائی کو مکمل کیا جائے بلکہ سیکٹر E-12 میں باقی ماندہ اراضی کا قبضہ حاصل کرنے کے عمل کو بھی مزید تیز کیا جائے۔
اجلاس میں پارک انکلیو میں مسجد کی تعمیر کا کام شروع کرنے اور اس ضمن میں تمام قواعد و ضوابط کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں پارک انکلیو فیز 1 میں تعمیر کی جانے والی مسجد کے ڈیزائن پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ مسجد کا اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ مسجد تعمیر ہونے کے بعد اسلام آباد کے تعمیراتی حسن میں ایک شاندار اضافہ ہو گا۔
پارک انکلیو فیز 1 کے باقی ماندہ علاقے میں بھر پور ترقیاتی کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ اس سلسلے میں ایک ہفتے تک ٹینڈر جاری کر دیے جائیں گے۔ انسداد تجاوزات مہم کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم کا دائرہ کار پورے شہر تک پھیلا دیا گیا ہے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ نہ صرف اسلام آباد کے سیکٹورل ایریا ء بلکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس کی روشنی میں انسداد تجاوزات آپریشن عمل میں لائے جا رہے ہیں۔