عاطف خان اور زلفی بخاری تو ایسے کپڑے پہن کے بیٹھے ہیں جیسے جنوبی فرانس کی سیاحت پروموٹ کرنے جارہے ہیں،وزیراعظم

 
0
501

عمران خان پاکستان ٹورزم سمٹ سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے صوبائی وزیرسیاحت اورمشیر برائے اوورسیز پاکستانیز کو انگریزی لباس میں ملبوس ہونے پرمزاہ کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد اپریل 03 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان ٹورزم سمٹ سے خطاب کر رہے تھے جہاں خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرسیاحت عاطف خان اور وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری پینٹ، کوٹ اور ٹائی میں ملبوس بیٹھے ہوئے تھے جس پر عمران خان نے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان اور زلفی بخاری تو ایسے کپڑے پہن کے بیٹھے ہیں جیسے پاکستان نہیں بلکہ جنوبی فرانس کی سیاحت پرموٹ کرنے جارہے ہیں۔بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان ٹورزم سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں عمران خان نے خطاب کیا اور پاکستان میں سیاحت کے فروغ پر زور دیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں اور پاکستان سیاحت سے اربوں روپے کما سکتا ہے۔ تقریب سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ سیاحت اور کلچر واحد ذریعہ ہے جس کو فروغ دیکر دنیا کے سامنے پاکستان کی اصل تصویر پیش کی جاسکتی ہے، موجودہ حکومت کی جانب سے ویزہ رجیم میں تبدیلی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے این او سی کا خاتمہ ایک مضبوط آئیڈیا ہے، میڈیا اس آئیڈیا کی بہترین پریذنٹیشن کے لئے اپنا مثبت کردار اداکرے ،آج کا پاکستان پہلے کے پاکستان سے بہت زیادہ پرامن اور محفوظ پاکستان ہے، امن کے لحاظ سے پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور لندن اور نیویارک سے بھی بہتر ہیں، ایوی ایشن پالیسی کی منظوری کے بعد اب گلگت بلتستان، شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقامات کے لئے 40 سیٹ کے جہاز اور ہیلی کاپٹر سروس پر تمام ٹیکسز ختم کردیئے گئے ہیں۔تقریب میں خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرسیاحت عاطف خان اور وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری پینٹ، کوٹ اور ٹائی میں ملبوس بیٹھے ہوئے تھے جس پر عمران خان نے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان اور زلفی بخاری تو ایسے کپڑے پہن کے بیٹھے ہیں جیسے جنوبی فرانس کی سیاحت کی تشہیر کے لیے جارہے ہیں۔