ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کا تھانہ کراچی کمپنی کا اچانک دورہ ، حوالات اور رپورٹنگ روم میں ریکارڈ چیک کیا، ناقص کارکردگی پر چار اے ایس آئیز معطل جبکہ ایک اے ایس آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم

 
0
923

اسلام آباد  اپریل 03 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے تھانوں میں پولیس کی کارکردگی چیک کرنے کے لئے تھانہ کراچی کمپنی کا اچانک دورہ کیا ۔ ڈی آئی جی نے تھانہ میں موجود سائلین کے مسائل سنے اورکئی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے جب کہ ایس ایچ او کو شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے ہدایت بھی کی ۔ ڈی آئی جی نے حوالات کا دورہ کیا اور رپورٹنگ روم میں موجود ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔ تھانہ میں تعینات ناقص کارکردگی کے حامل چار اے ایس آئیز کو معطل کر دیا جب کہ ایک اے ایس آئی حیدر شاہ کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔ڈی آئی جی نے تھانہ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کیا اورہدایت کی کہ وہ صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائے ۔ وقار الدین سید کے ہمراہ ایس پی صدر ملک نعیم اقبال ،میڈم عائشہ گل بھی تھی ۔