پاک بحریہ کے 12 کموڈورز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا

 
0
570

اسلام آباد اپریل 16 (ٹی این ایس): پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے 12 کموڈورز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)،11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور22افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے۔ ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کوکٴْل 83 تمغہ خدمت(ملٹری) کلاس-II-،I اور III بھی تفویض کئے گئے۔ 69 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیو ی سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف مراسلہء تحسین سے بھی نوازا گیا۔