حکومت کہہ رہی ہے کہ داعش نہیں ہے میں 3 سال سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان میں داعش ہے، سینٹر رحمان ملک

 
0
619

اسلام آباد اپریل 24 (ٹی این ایس): کمیٹی کا اگلا اجلاس نیشنل ایکشن پلان ایجنڈے پر ہو گا، حکومت واضح کرے کہ ملک میں داعش موجود ہے یا نہیں۔ حکومت داعش کو روکنے یا روک تھام کیلئے کیا اقدامات اٹھا رہی ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں اجلاس۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں نے بحثیت چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امریکی ایمبسی کا فائر رینج بنانے کے حوالے سے چلنے والی خبر پر سخت نوٹس لیا تھا۔ چیف کمشنر اسلام آباد ائیندہ اجلاس میں کمیٹی کو امریکی فائر رینج پر بریفنگ دے۔ کسی بھی ایمبسی کا اسلحہ ٹریننگ سنٹر اور فائررینج بنانا ایک نہایت حساس معاملہ ہے۔ وزارت داخلہ اور خارجہ امریکی ٹریننگ سنٹر و فائر رینج بنانے پر کمیٹی کو اگلے اجلاس میں بریفنگ دے۔ جن صحافی و چینلز پر امریکہ ایمبسی کا فائررینج بنانے کے حوالے سے خبر چلائی ہے سے کمیٹی کو ثبوت جمع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ کسی بھی ملک کو پاکستان کے قوانین کے منافی کسی بھی کام یا چیز کی اجازت نہیں دینگے۔
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے پلاٹ الاٹمنٹ لیٹر اور ڈیولپمنٹ شرائط کمیٹی کو جمع کرے۔ کیا وزارت داخلہ و خارجہ نے امریکی ایمبسی کو ٹریننگ و فائیرنگ رینج بنانے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے، تفصیلات سےکمیٹی کو آگاہ کرے۔ پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن کے معاملات کے جائزہ کیلئے تین رکنی سب کمیٹی بنا دی ہے، اس کمیٹی میں پارٹی وابسطگیوں سے بالا ہو کر شریک ہوتے ہیں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے معاملے کو بہتر طریقے سے حل کرنے کی کوشش ہے نیوزی لینڈ مسجد پر حملہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش ہیں، داعش سری لنکا میں دہشتگردی کر سکتی ہے تو پاکستان میں بھی کر سکتی ہے بھارت ون بیلٹ روڈ کے خلاف ہے پاکستان کو محتاط رہنا ہو گا مودی کشمیر میں داعش کواستعمال کررہا ہے ہم نے ایران کابہت ساتھ دیا ہے،اس کےبعد پاکستانی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے کی بات سے متفق نہیں اگر گلے کاٹنے والے لوگ ایران سے آئے ہوتے تو انٹیلی جنس حکام اور حکومتی عہدیداروں کو ایران کے ساتھ معاملہ اٹھانا چاہیے تھا بلاول بھٹو زرداری کو بڑا ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری وہ ہے جو بڑے سیاسی لوگوں کی تربیت کر سکتے ہیں کسی کے بارے میں ذاتی جملے کسنا درست نہیں۔
عمران خان نے جان بوجھ اگر کچھ کہا ہے تو غلط کہا ہے۔ صحافی بھی بچے رہے ورنہ تنقید پر عمران خان کسی کو بھی کچھ کہہ سکتا ہے۔ عمران خان کی غلط الفاظ کی مذمت کرتا ہوں۔

Rehman Malik briefing to Journalists after committee meeting

Rehman Malik briefing to Journalists after committee meeting

Posted by TNS Media on 2019 m. balandžio 24 d., trečiadienis