سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا پارلیمنٹ ہاوس میں اجلاس شروع

 
0
581

اسلام آباد اپریل 24 (ٹی این ایس): اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کوسٹل ہائی وے پر 8 اپریل کو دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، کوسٹل ہائی وے حملے میں اور ہزارہ شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ سری لنکا میں دھشتگردی کے واقعات کی مزمت کی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سری لنکا میں دھشتگردی واقعے پر ایک منٹ خاموشی اختیار کی۔ اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت صوبہ بلوچستان میں بڑھتی دھشتگردانہ واقعات کا نوٹس لے۔ بلوچستان میں دھشتگردی کے واقعات سوچے سمجھے سازش کے تحت ہو رہے ہیں۔ پہلے کہہ چکا تھا کہ داعش کو پھیلنے سے پہلے کچل دیا جائے۔ اب بھی وقت ہے کہ داعش کی موجودگی کو قبول کرکے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ کمیٹی جلد نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس بلا کر متعلقہ محکموں سے بریفنگ لے گی۔ حکومت ملک بھر میں اہم مقامات کی سیکورٹی کو سخت کرے۔ نیوزی لینڈ واقعے کے بعد کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں بھی حملے ہو سکتے ہیں جو سری لنکا میں ہوئے۔ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر رانا مقبول، سینیٹر شہزاد وسیم، سینیٹر شیخ عتیق، سینیٹر مومن خان آفریدی شامل تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ عجاز شاہ، مئیر اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

Rehman Malik Chairing the Committee

Rehman Malik Chairing the Committee

Posted by TNS Media on 2019 m. balandžio 24 d., trečiadienis