سی ڈی اے کے انفورسمنٹ کے عملے نے سید پور گاؤں میں قائم کردہ 02 بڑی حفاظتی دیواروں کو مسمار کر دیا اور 3 کنال سرکاری اراضی کو واگذار کروا لیا

 
0
389

اسلام آباد اپریل 24 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں اسلام آباد شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھر پور کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔ اس ضمن میں انسداد تجاوزات کاروائیوں کے دوران13 ٹرک سامان ضبط کرنے کے علاوہ سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ۔

سی ڈی اے کے انفورسمنٹ کے عملے نے سید پور گاءوں میں قائم کردہ 02 بڑی حفاظتی دیواروں کو مسمار کر دیا اور 3 کنال سرکاری اراضی کو واگذار کروا لیا ۔

اسی طرح سیکٹر G-7 کھڈا مارکیٹ اور بلیو ایریاء میں انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران 12 ٹرک تجاوزات کنندگان کا سامان ضبط کر لیا گیا ۔ اس کاروائی کے دوران مارکیٹ میں اور فٹ پاتھوں پر قائم کی جانے والے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ۔

تجاوزات کے خاتمہ کے لیے انفورسمنٹ کی ایک ٹیم نے سیکٹر F-11 میں کاروائی کرکے ایک غیر قانونی حفاظتی دیوار کو مسمار کر دیا جبکہ سیکٹر ;G-9/1 میں ایک فروٹ سٹال کو بھی ختم کر دیا ۔

اسی دوران سی ڈی اے انفورسمنٹ کی ایک ٹیم نے آئی جے پرنسپل روڈ، منڈی موڑ پر بھی تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے ایک آپریشن کیا ۔ اس آپریشن کے دوران گرین بیلٹس اور میڈین سٹرپس پر قائم کی جانے والی تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا گیا اور 01 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا ۔