برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا شہباز شریف کوخط

 
0
133

اسلام آباد 28 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ان کے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی جانب سے خط لکھ کر مبارکباد دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ برطانوی وزیراعظم نے اپنے خط میں 2016 کے دورہ پاکستان کو یاد کیا، اس دورے میں لڑکیوں کی تعلیم، صحت، معاشی اورتجارتی تعلقات سمیت اہم معاملات پرتبادلہ خیال ہواتھا۔

ترجمان کےمطابق برطانوی وزیراعظم نے اپنے خط میں قیام پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام دیا اور عالمی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار جب کہ بورس جانسن نے وزیراعظم شہبازشریف سے جلد ملاقات کی امید بھی ظاہر کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عوام کی سطح پرمضبوط تعلقات ہیں۔