ڈی جی ماحولیات کیخلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی

 
0
305

لاہور اپریل 24 (ٹی این ایس): ڈی جی ماحولیات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیومین رائٹ سیل نے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور شہر میں زہریلہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو 3 ہفتوں کے اندر اندر فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا دیا ،دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا لیکن داد رسی نہیں ہو رہی ہے۔ڈی جی ماحولیات عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں رہی۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی جی ماحولیات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔