جڑانوالہ: تلخ کلامی پر وکیل نے عدالت میں جج کا سر پھاڑ دیا، ہسپتال منتقل

 
0
456

جڑانوالہ اپریل 27(ٹی این ایس): معمولی تلخ کلامی پر عدالت میں وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ احاطہ کچہری میں کیس کی سماعت کے دوران عمران نامی وکیل کا ڈیوٹی پر موجود سنیئر سول جج خالد محمود وڑائچ سے جھگڑا ہو گیا۔ وکیل نے کرسی جج کے سر پر دے ماری جس سے وہ زخمی ہو گئے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ سیشن جج فیصل آباد چودھری یوسف اوجلہ موقع پر پہنچ گئے۔ جج کو زخمی کرنیوالے وکیل عمران کا وکالت کا لائسنس معطل اور مزید کارروائی کے لئے چار مئی کو پنجاب بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی میں طلب کرلیا گیا۔