ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا عہدہ استعمال کرنے پر ہائیکورٹ میں کیس دائر

 
0
553

اسلام اباد اپریل 26 (ٹی این ایس): لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015کے تحت مئیر اور چیرمینز لوکل گورنمنٹ کے انچارج ہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ناجائز ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا استعمال کررہے ہیں ,عادل عزیز قاضی تفصیلات کے مطابق چیرمین یونین کونسل نمبر 34ملک سجاد کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف ایک کیس میں میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان چیرمین یوسی مغل عادل عزیز قاضی نے ہائیکورٹ میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے عہدے کا ناجائز استعمال کررہے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے لیے لوکل گورنمنٹ سے بذریعہ اخبار اشہتار ٹینڈر نوٹس جاری کر رہے ہیں جو ایکٹ 2015لوکل گورنمنٹ کی خلاف ورزی ہے جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے وکیل کی طرف سے پیش کیے جانے والے دلائل کی روشنی میں ترقیاتی کاموں کے لیےایکٹ لوکل گورنمنٹ 2015کی خلاف ورزی پر ڈی سی اسلام آباد کو لوکل گورنمنٹ کی طرف سے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر نوٹس جاری کرنے سے روک دیا گیا ملک سجاد یونین کونسل نمبر 34 کی طرف سے دائر کیس کے علاوہ ایک اور کیس میں انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے یونین کونسل بہارہ کہو میں واٹر سپلائی کو زبردستی پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی ورکز کے حوالے کر رکھا ہے جس پر ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے بذریعہ نوٹس اگلی تاریخ پیشگی پر جواب طلب کر لیا دوسری جانب چیف جسٹس ہائیکورٹ نے فیڈرل گورنمنٹ سے جواب طلب کرتے ہوئےکہا کہ بلدیاتی نمائندوں تاحال لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015کے تحت کیوں نہیں اختیارات دئیے جارہے ہیں جس پر فیڈرل گورنمنٹ کے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس ہائیکورٹ