اسلام آباد ،اپریل10(ٹی این ایس): صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ نیب کے افسران انتہا ئی ایما ندار اور غیر جا نبدار ہونے چا ہیں کیو نکہ بد عنوانی سے پا ک انتظامیہ اور درست فیصلے ہی نیب کا طرہ امتیاز ہوسکتے ہیں۔
صدر مملکت نے یہ با ت چیئر مین نیب جسٹس (ریٹا ئر ڈ )جا ویڈ اقبال سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی جنھو ں نے ایوان صدر میں ان سے ملا قات کی ۔ چیئر مین نیب نے اس مو قع پر صدر مملکت کو اپنے ادارے کی کا ر کر دگی رپو رٹ بھی پیش کی جسے سر اہتے ہو ئے صدر مملکت نے کہا کہ بد عنوانی کے خا تمے کی بنیا د ہر ایک کے سا تھ یکسا ں سلو ک اور امتیاز سے پا ک کا رروائی ہے تا کہ قو می اداروں پر عوام کا اعتما د بحال ہو سکے ۔
انھو ں نے کہا کہ بد عنوانی کا خا تمہ اسی صو رت میں ممکن ہے اگر انصاف کے تما م تقا ضے پو رے کیے جا ئیں ۔انھو ں نے ہدایت کی کہ نیب کے بارے میں عدا لتی اور عوامی حلقو ں کے تحفظا ت دور ہو نے چا ہیئں۔ انھو ں نےکہا کہ یہ حقیقت ہمیشہ پیش نظر رہے کہ بد عنوانی کے سدبا ت پر ما مو ر ادارے اور ذمہ داران کے طرز عمل سے ملک میں جاری تر قیا تی عمل کسی صورت متا ثر نہ ہو ۔ انھو ں نےکہا کہ بد عنوانی کا خاتمہ اور احتساب قومی ایجنڈ ے کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے عوام کا اعتما د ایسے اداروں پر بحال رکھنے کے لیے تما م ممکنہ کو ششیں کر نی چا ئیں۔انھو ں نے تو قع ظاہر کی کہ نیب میں بد عنوانی ،اختیارات کے ناجا ئز اور بے جا استعمال سے اجتنا ب کیا جا ئے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کرپشن سے متعلق اعتبار سے پا کستان کی درجہ بندی میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے ،جس میں نیب کا بھی کردار ہے ۔اس موقع پر چیئر مین نیب جسٹس (ریٹا ئر ڈ )جا ویڈ اقبال نے صدر مملکت کو یقین دلا یا کہ نیب بد عنوانی کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھے گا۔