دارلحکومت کے سرکاری ہسپتال سےڈاکٹر اور صحافی کا روپ دھارے لڑکی کو  اغوا کرنے کی کوشش کر نے والا شخص گرفتار

 
0
358

اسلام آباد، اپریل  10 (ٹی این ایس): پولیس نے  دارلحکومت کے ایک سرکاری ہسپتال سے ایک ایسے  شخص کو دھر لیا ہے جو بیک وقت ڈاکٹر اور صحافی کا روپ دھارےایک لڑکی کو  اغوا کرنے کی کوشش کر رہاتھا۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ آبپارہ سے وابستہ پولیس نے  سی ڈی اے  ہسپتال  سے ایک لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے  شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو ہسپتال میں ڈاکٹربنا ہوا تھا اور پوچھ گچھ کے بعد اسکے پاس سے معروف میڈیا ہاوس کا کارڈ بھی برآمد ہوئے۔

ملزم نے دوران تفتیش کہا ہے کہ  وہ تین مہینے سے جیو اور جنگ کا ملازم ہے اور لڑکی سے دو ہفتے پہلے دوستی ہوئی۔ اس نے کہا کہ لڑکی نے خود اسے  بلایا تھا  اور آبپارہ سے کھانا کھانے کے بعد اسےفیض آباد ڈراپ کیا۔

ایس ایچ او آبپارہ  کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے ہسپتال سے لڑکی اپنی مرضی سے گئی تھی۔انھوں نے کہا کہ ملزم نے سی ڈی اے ہسپتال میں اپنا نام ڈاکٹر ذوالفقار بتایا اور سیف سٹی کی فوٹیج سے ملزم کی گاڑی کو ٹریس کیا گیا۔